ڈسٹرکٹ گورنمنٹ مردان کے تعاون سے یونس سٹیڈیم میں انڈر 17 فٹ بال کوچنگ کیمپ جاری

ڈسٹرکٹ گورنمنٹ مردان کے تعاون سے یونس سٹیڈیم میں انڈر 17 فٹ بال کوچنگ کیمپ ...

مردان(اے پی پی ) ڈسٹرکٹ گورنمنٹ مردان کی تعاون سے یونس سٹیڈیم مردان میں جاری فٹ بال انڈر17کوچنگ کیمپ 23جولائی تک جاری رہے گا۔ کوچنگ کیمپ میں 40 فٹ بال کھلاڑ ی حصہ لے رہے ہیں۔ موجودہ کیمپ کا اصل مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو فٹ بال کی جدید ٹیکنیس سے روشناس کرانا ہے۔ کوچنگ کے فرائض نعمت گل جس کا تعلق واپڈا اسلام آباد جبکہ دوسرا کوچ خیرالامین جبل جو کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن سے ہے۔ کوچنگ کورس کا افتتاح منور خان ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مردان نے کیا۔ اس موقع پر علی گوہر صدر ڈی ایف اے مردان، ظاہر محمد سیکرٹری، فدامحمد نائب صدر، سید محمد سینئر نائب صدر، اخترعلی شاہ، عدنان خان اور دیگر ممبران موجود تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی