پارٹنر سکولوں میں تعلیمی سیشن 2017-18کیلئے انٹر میڈیٹ کلاسز کا اجراء

پارٹنر سکولوں میں تعلیمی سیشن 2017-18کیلئے انٹر میڈیٹ کلاسز کا اجراء

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف )کے پارٹنر سکولوں میں تعلیمی سیشن 2017-18کے لیے انٹر میڈیٹ کلاسز کا اجراء کیا گیا ہے۔ قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے پارٹنر سکولوں کو انٹر میڈیٹ کلاسز کی اجازت دی جائے گی۔فرسٹ ائیر کلاسز کے لیے 31جولائی تک پارٹنر سکول درخواست دے سکتے ہیں۔کلاسز شروع کرنے کے لیے بہترین انفراسٹرکچراور بہترین قابلیت کے حامل اساتذہ کی تعداد درکار ہوگی۔پارٹنر سکولوں میں داخل ہونے والے طلباء کے اخراجات مد میں پیف فیس اور مفت کتابیں فراہم کرے گی۔پیف ترجمان کے مطابق میٹرک نتائج کے بعدصوبہ بھر کے منتخب پارٹنر سکولوں میں داخلوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔آخری تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں کو اگلے تعلیمی سال 2018-19زیر غور لایا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4