شیکھر دھون اور ایشون سری لنکا کوہرانے کیلئے انتہائی پرعزم

شیکھر دھون اور ایشون سری لنکا کوہرانے کیلئے انتہائی پرعزم

گال(صباح نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز شیکھر دھون نے کہا ہے کہسری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتحانہ انداز میں کرینگے ۔میزبان ٹیم کوشکست دینے کیلئے کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔سری لنکا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا آسان نہیں، سیریز میں میزبان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے۔بھارتی بیٹسمین شیکھر دھون نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو شکست دینے کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر روی چندرن ایشون نے کہا ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی قابل ستائش ہے، موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم مشکل سے مشکل ہدف اور دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مطلوبہ ہدف کیلئے کھلاڑیوں کو عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کے وہ میچ کے دوران عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرائیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی