فنکاروں کے معاوضہ میں اضافہ، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز پریشان

فنکاروں کے معاوضہ میں اضافہ، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کے فنکاروں نے اپنے معاوضہ میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز بے حد پریشان ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس وقت اے کیٹیگری کے فنکار 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے پر ڈے وصول کررہے ہیں جس کی وجہ سے پروڈکشن کی مالیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق بھاری معاوضہ وصول کرنے والوں میں نعمان اعجاز،احسن،سمیع خان،اعجاز اسلم،نیلم منیر،فضاء علی،فیصل قریشی،سجل علی،عائشہ خان،آغا علی،فواد خان، جنید خان،جاوید شیخ ،یمنیٰ زیدی،اظفر رحمان،شعمون عباسی،رباب ہاشم،عدنان صدیقی،رزکمالی اور دیگر شامل ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اگر ان فنکاروں کو کسی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کی جانب سے کم معاوضہ کی پیشکش کی جاتی ہے تو یہ کام کرنے سے انکار کردیتے ہیں۔
ایک نامور ڈائریکٹر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگر میرا بس چلے تو میں ان میں سے کسی آرٹسٹ کو اپنے ڈرامے میں کاسٹ نہ کروں ٹی وی چینلز کی ڈیمانڈ پر ہم ان فنکاروں کو کاسٹ کرنے پر مجبور ہیں۔

مزید :

کلچر -