نرگس کے سٹیج ڈرامہ ’’ ٹرپل سواری‘‘کا شاندار آغاز
لاہور() فلم ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ نرگس کے نئے ڈرامہ ’’ ٹرپل سواری‘‘کا شاندار آغازنرگس الحمرا آرٹس کونسل میں شروع ہونے والے نئے سٹیج ڈرامہ’’ ٹرپل سواری ‘‘میں پرفارم کررہی ہیں۔نرگس نے کہا ہے کہ یہ ڈرامہ منفرد اور اچھوتے موضوع پر مبنی ہے مجھے یقین ہے کہ یہ کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔میں نے اس ڈرامہ کے لئے نئے ڈانس آئٹم اور ڈریسز تیار کئے ہیں۔اسڈرامہ کے ڈائریکٹر بلال چوہدری ہیں۔ ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں نواز انجم، لکی ڈیئر، عقیل حیدر، ندیم برال، ہما علی اورسارہ خان شامل ہیں۔