کپل شرما کی طبیعت ناساز ،فلم ’’مبارکاں ‘‘ کی شوٹنگ منسوخ
ممبئی ئی (اے پی پی) بالی وڈ کامیڈی اداکار کپل شرما کی ناساز طبیعت کے باعث فلم ’’مبارکاں ‘‘ کی شوٹنگ منسوخ کر دی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کامیڈی اداکار کپل شرما نے فلمساز انیس بزمی کی فلم’’مبارکاں ‘‘ کی شوٹنگ میں شرکت کرنا تھی جبکہ انیل کپور ،ارجن کپور ،اتھیا شیٹھی اور ایلینا ڈی کروز سیٹ پر پہنچ گئے کہ اچانک کپل شرما کی ناساز طبیعت کے باعث فلم کی شوٹنگ منسوخ کر دی گئی۔