صوبیہ خان کی فلم ’’چین آئے نہ‘‘ کی پرموشن شروع

صوبیہ خان کی فلم ’’چین آئے نہ‘‘ کی پرموشن شروع

لاہور(فلم رپورٹر) صوبیہ خان نے اپنی نئی پاکستانی فلم ’’چین آئے نہ‘‘ کی پرموشن شروع کردی صوبیہ خان نے کہا کہ میری’’ فلم چین آئے نہ ‘‘کی پروموشن جاری ہے اور یہ فلم 11 اگست کو عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی-

صوبیہ خان کا کہنا ہے کہ یہ فلم جدید ٹیکنالوجی، سینئر اور جونیئر فنکاروں کا بہترین امتزاج ہے- اس میں ندیم، مصطفی قریشی، عتیقہ اوڈھو، بہروز سبزواری، عادل مراد، شہروز اور سحرش خان ودیگر شامل ہیں جبکہ فلم کے ہدایتکار سید نور ہیں-

مزید : کلچر