تمام توجہ اداکاری کی جانب مبذول ہے، عائشہ خان

تمام توجہ اداکاری کی جانب مبذول ہے، عائشہ خان
 تمام توجہ اداکاری کی جانب مبذول ہے، عائشہ خان

  

لاہور(فلم رپورٹر )ماڈل و اداکارہ عائشہ خان کی ان دنوں تمام توجہ اداکاری کی جانب مبذول ہے، ماڈلنگ کے بعد اداکاری میں بین الاقوامی شناخت بنانے کی جستجو میں کوشاں عائشہ خان کا کہنا ہے کہ ماڈلنگ کا بہت اچھا رسپانس ملا ہے بہت کم وقت میں کافی فیشن شوز اور برانڈ شوٹس کرچکی ہوں اب میری خواہش ہے کہ اداکاری کے میدان میں اپنی فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈراموں میں جلوہ گر ہوں۔ ان کاکہنا ہے کہ ہمارے ہاں شعبہ اداکاری میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے جبکہ مختلف نجی چینلز کھل جانے کی وجہ سے اداکاری کے ٹیلنٹ کو بھی کام کے بہت سے مواقعمیئسرآرہے ہیں۔عائشہ خان نے کہا کہ اداکاری کے میدان میں کسی سفارش کی قائل نہیں ہوں کیونکہ اداکاری میں فنکار کی پرفارمنس ہی اس کی سب سے بڑی سفارش بن جاتی ہے ۔

مزید : کلچر