بھارتی فلموں کا پاکستانی باکس آفس پر شانداربزنس

بھارتی فلموں کا پاکستانی باکس آفس پر شانداربزنس

لاہور(فلم رپورٹر)بھارتی فلموں کے لئے پاکستان ایک بڑی مارکیٹ تصور کیا جانے لگا۔ پاکستان میں بھارتی فلموں کی باکس آفس پر شاندار پذیرائی کے باعث جہاں بھارتی فلم ساز پاکستانی سینماء انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے منصوبے بنا رہے ہیں وہیں ثقافتی تعلقات کو بہتری بنانے کے لئے پاکستانی فنکاروں کو بھی اپنی فلموں میں چانس دے رہے ہیں۔ بھارتی فلمیں پاکستانی باکس آفس پر بہت شانداربزنس کرتی ہیں جس کی وجہ پاکستانی فلموں کو تواتر کے ساتھ ریلیز نا ہونا ہے۔ جب پاکستانی فلمیں ریلیز نہیں ہوتی تو پاکستانی سینماء انڈسٹری میں بھارتی فلمیں تواتر کے ساتھ نمائش کے لئے پیش کی جاتی ہیں جس کو پاکستانی عوام بڑے شوق سے دیکھتی ہے۔

اس برس عید پر دو پاکستانی فلموں کی ریلیز کی وجہ سے سلمان خان کی بھارتی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ ریلیز نہیں کی گئی۔جبکہ فلم ٹیوب لائٹ کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ فلم نے بھارت سمیت پوری دنیا میں کوئی اچھا بزنس نہیں کیا لیکن پاکستان میں فلم نا لگنے سے بھی اس کے باکس آفس پر بہت گہرا اثر پڑا ہے۔

مزید : کلچر