شکتی کپور کی فلم کی ہدایتکاری دینا چاہوں گی، شردھا کپور

شکتی کپور کی فلم کی ہدایتکاری دینا چاہوں گی، شردھا کپور
شکتی کپور کی فلم کی ہدایتکاری دینا چاہوں گی، شردھا کپور

  

ممبئی (اے پی پی)بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہا کہ اگر وہ ہدایتکاری کے شعبے میں آتی ہیں تو وہ اپنے والد شکتی کپور کی فلم کی ہدایتکاری دینا چاہیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شردھاکپور کا کہنا ہے کہ اگر وہ کوئی فلم بناتی ہیں تو اس میں وہ اپنے والد کو کاسٹ کرنا چاہیں گی۔آج کل وہ اپنی نئی فلم ’’حسینہ پارکر‘‘ پر کام کر رہی ہیں فلم کی کہانی داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکرکی زندگی پر مبنی ہے ۔

مزید : کلچر