گلو کار زین علی انتقال کر گئے
لاہور (فلم رپورٹر ) بھارتی پروگرام ’’سارے گاما‘‘سے شہرت حاصل کرنے والے نوجوان گلو کار زین علی دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث انتقال کر گئے ۔ زین علی کے گائے ہوئے گیت بھارتی فلموں اور متعدد ڈراموں میں شامل کئے گئے ۔مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد لاہور میں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا۔