فواد،عاطف اور میشاشفی مداحوں کو محظوظ کرنے کیلئے تیار

فواد،عاطف اور میشاشفی مداحوں کو محظوظ کرنے کیلئے تیار
 فواد،عاطف اور میشاشفی مداحوں کو محظوظ کرنے کیلئے تیار

  

لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکارفواد خان، عاطف اسلم اور میشا شفی پیپسی بیٹل آف دی بینڈز شو میں مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔میوزک ٹی وی شو کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا، عاطف اسلم کو پرفارم کرنے دکھایا گیا، تاہم ٹیزر کے آخر میں ایک جھلک فواد خان کی بھی نظر آئی۔تاہم میشا شفی اس ٹیزر میں نظر نہیں آئیں۔یہ ٹیزر کافی مختصر تھا، تاہم فواد خان کو ایک مرتبہ پھر گلوکاری کی جانب بڑھتے دیکھنا کافی دلچسپ رہا، اس شو کی جیوری میں فواد خان اور میشا شفی کے علاوہ آروح بینڈ کے فاروق احمد بھی شامل ہوں گے، اس شو پر یہ تمام جج ایک ساتھ 20 سے 30 نئے بینڈز کی پرفارمنس پرکھے گیں، جو ٹائٹل جیتنے کے لیے شو میں آگے بڑھیں گے۔ فواد خان نے اپنے کیریئر کا آغاز موسیقی سے کیا تھا۔

، وہ ای پی بینڈ کے مرکزی گلوکار تھے، جس کے بعد انہوں نے اداکاری کی دنیا میں خوب نام کمایا۔

مزید : کلچر