کراچی کے بعد پنچاب میں فلمیں بننے کا سلسلہ دوبارہ شروع

کراچی کے بعد پنچاب میں فلمیں بننے کا سلسلہ دوبارہ شروع

لاہور(فلم رپورٹر)کراچی کے بعدپنچاب سرکٹ میں فلمیں بننے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔ متعدد فلمیں زیر تکیمل کئی ریلیز کے لئے تیار، کئی فلموں کی شوٹنگ تیزی سے جاری، پشتو سینماء انڈسٹری میں بھی تیزی، فلم انڈسٹری سے وابستہ تکنیک کاروں،سمیت فنکاروں اور گلوکاروں کو بھی دوبارہ روزگار ملنے لگا، کراچی کے بعد لاہور میں تیزی سے اپنی مدد آپ کے تحت پروڈیوسرز فلم سازی میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ ملٹی نیشنل کمپنیز کی توجہ کراچی میں بننے والی فلموں پر مرکوزہوکر رہ گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی منتقل ہونے والی فلم انڈسٹری میں ایک بار پھر نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جہاں لاہور میں دوبارہ اردو فلمیں بننا شروع ہوگئی ہیں ۔

جبکہ کچھ فلمیں ریلیز کے لئے بھی تیارہیں۔ اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ اس وقت کراچی میں بننے والی فلموں پر پروڈیوسرز کے ساتھ ملٹی نیشنل اور نیشنل کمپنیاں بھی اسپانسر شپ کررہی ہیں جبکہ تاحال پنجاب سرکٹ میں بننے والی فلموں کے لئے اسپانسر کا فقدان نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے صرف پروڈیوسرز کے سرمائے سے ہی فلمیں زیر تکیمل ہیں جس کی وجہ سے اس وقت کم بجٹ اور مقامی فنکاروں کو لے کر فلمیں بنائی جارہی ہیں امید کی جارہی ہے کہ جلد اسپانسر اور بڑے پروڈیوسرز پنجاب سرکٹ میں بننے والی فلموں کی طرف آئیں گے

مزید : کلچر