بے پناہ ٹیلنٹ موجود مگر پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے، ذویا علی نظامی

بے پناہ ٹیلنٹ موجود مگر پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے، ذویا علی نظامی
بے پناہ ٹیلنٹ موجود مگر پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے، ذویا علی نظامی

  

لاہور ( فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل ذویا علی نظامی نے کہاہے کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ، شوبز میں پڑھے لکھے افراد کی آمد نہایت ضروری چیز ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو سرکاری سطح پر فن اور فنکار کی پرموشن کے لئے مناسب اقدامات کرنے چاہیے تاکہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔ ایک سوال کے جواب میں ذویا علی نظامی نے کہا کہ ٹی وی اور ماڈلنگ میں بے پناہ مصروفیات کے باعث گھر کے لئے مناسب وقت نکالنا مشکل ہو گیا ہے ۔ذاتی زندگی میں بلا وجہ کی مداخلت سخت ناپسند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مستحق لوگوں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے ۔

مزید : کلچر