’’عالم‘‘کی ریلیز سے قبل ہی مزید فلموں کی پیشکش ہے،مناہل شاہ

’’عالم‘‘کی ریلیز سے قبل ہی مزید فلموں کی پیشکش ہے،مناہل شاہ
 ’’عالم‘‘کی ریلیز سے قبل ہی مزید فلموں کی پیشکش ہے،مناہل شاہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف ماڈل و اداکارہ مناہل شاہ نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ’’عالم‘‘کی ریلیز سے قبل ہی مزید فلموں میں کام کی پیشکش ہے لیکن میں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتی پاکستان فلم انڈسٹری میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن فلم کی کامیابی اور اس کوعوام کے دلوں تک پہنچانے کے لئے درست سمت میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ فلموں سے جاندار کہانی اور سریلا میوزک غائب ہوگیا۔مناہل شاہ نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہری دور کی بات کی جائے توہرفلم ایک دوسرے سے مختلف ہوتی تھی۔ کہانی جاندار تو دوسری جانب میوزک بھی شاندار، ایک طرف مختلف فنکار تو دوسری جانب مزاح اورلوکیشنز بھی جاندارہوا کرتی تھیں۔ لیکن پھرایک ہی طرز کی فارمولا فلمیں بننے لگیں ۔

مزید : کلچر