جسٹن بیبر کے چین میں پرفارم کرنے پرپابندی عائد

جسٹن بیبر کے چین میں پرفارم کرنے پرپابندی عائد
 جسٹن بیبر کے چین میں پرفارم کرنے پرپابندی عائد

  

شنگھائی (نیٹ نیوز) کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر پر چین میں پرفارم کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔کہتے ہیں جب شہرت ملتی ہے تو غرور بھی اپنے آپ آجاتا ہے۔ جسٹن بیبر دنیا بھر میں نہ صرف اپنے گانوں بلکہ اپنے برے سلوک کی وجہ سے بھی مشہور ہیں، انہیں جتنا پسند کیا جاتا ہے اس سے کہیں زیادہ انہیں ناپسند کرنے والے لوگ موجود ہیں جو ان کی حرکتوں سے سخت نالاں رہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن بیبر ان دنوں اپنے کنسرٹس کے سلسلے میں انڈونیشیا، جاپان، فلپائن اور سنگاپور سمیت ہانگ کانگ کے دورے پر ہیں تاہم چائنا میں ان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ چائینز حکام کا کہنا ہے کہ جسٹن بیبر جتنے مشہور گلوکار ہیں اس سے کہیں زیادہ بدتمیز ہیں ۔

بیجنگ کلچرل بیورو کی جانب سے آفیشل ویب سائٹ پر اعلان کیا گیا ہے کہ جسٹن بیبر پر قانون کی خلاف ورزی کرنے اور دیگر افراد کے ساتھ برا سلوک کرنے پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔ وہ اب چائنا میں پرفارم نہیں کرسکیں گے، انہوں نے مزید لکھا کہ ہمیں امید ہے بیبر اپنی غلطیوں پر جلد قابو پالیں گے تاہم اس وقت تک کیلئے یہ پابندی برقرار رہے گی۔

مزید : کلچر