حکمرانوں کی چار سالہ کارکردگی صفررہی ،انجینئر یاسر گیلانی

حکمرانوں کی چار سالہ کارکردگی صفررہی ،انجینئر یاسر گیلانی

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے الیکشن میں ملک سے مہنگائی، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کے دعوے کئے لیکن حکمرانوں کی چار سالہ کارکردگی صفر رہی ہے۔ لوڈشیڈنگ میں کمی ہو ئی اور نہ ہی مہنگا ئی کو کنٹرول کیا جا سکا۔ حکمران صرف اپنی کرسی کو مضبوط کرنے کی فکر نہ کریں یہ عارضی ہوتی ہے حکمرانوں کو فوری طور پر مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ یہ مسائل تشویشناک صورت حال اختیار کر چکے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4