وزیر اعلیٰ شہبازشریف کاتحریک پاکستان کے کارکن عرفان علی شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیر اعلیٰ شہبازشریف کاتحریک پاکستان کے کارکن عرفان علی شاہ کے انتقال پر ...

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تحریک پاکستان کے کارکن عرفان علی شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔مرحوم عرفان علی شا ہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید اور محکمہ تعلقات عامہ حکومت پنجاب کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سید حسیب پاشا کے سسر تھے۔

مزید : صفحہ آخر