پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کی بھرتیوں کیلئے نیا قانون منظور

پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کی بھرتیوں کیلئے نیا قانون منظور

لاہور (اپنے کرائم رپورٹرسے)پولیس آرڈر 2002ء کے تحت اہلکاروں کے اہلخانہ کی بھرتیوں کا معاملہ ،نیا قانون منظور کر لیا گیا، منظور کردہ قوانین کو بھرتی برائے فیملی کلیم رولز 2016ء کا نام دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس آرڈر 2002ء کے تحت اہلکاروں کے اہلخانہ کی بھرتیوں کے حوالے سے قانون میں ترمیم کر کرتے ہوئے نیا قانون تیار کر لیا گیا ہے جسے بھرتی برائے فیملی کلیم رولز 2016ء کا نام دیا گیا ہے۔پولیس افسر کے اہلخانہ کا کوئی ایک فرد درخواست دے سکتا ہے ۔اہلخانہ کا کوئی فردبنیادی سکیل 1سے 4پر درخواست دے سکتا ہے ۔دوران سروس فوت ہونے والے اہلکارکے اہلخانہ کا کوئی فردبنیادی سکیل 1سے 4پر درخواست دے سکتا ہے۔کانسٹیبل سکیل 7یا جونیئر کلرک سکیل 14کیلئے بھی درخواست دی جاسکتی ہے ،بھرتی کیلئے تمام درخواستیں ہر سال موصول کی جائیں گی ۔ معاملہ ،بھرتی کیلئے تمام درخواستیں ہر سال وصول کر جائیں گی ،معذور اہلکار کے اہل خانہ کی اسامی کی اہلیت پر پورا اترنا لازم ہے ،آئندہ سروس میں معذور افراذد کے اہل بھی درخواست دے سکتے ہیں ، دوران سروس فوت ہونے والے اہلکارکے اہلخانہ بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر