امریکا ،مسافر پروازوں پر الیکٹرانک مصنوعات ساتھ رکھنے پر پابندی ختم

امریکا ،مسافر پروازوں پر الیکٹرانک مصنوعات ساتھ رکھنے پر پابندی ختم

واشنگٹن (آئی این پی)امریکا نے مسافر پروازوں پر الیکٹرانک مصنوعات ساتھ رکھنے پر عائد کی گئی پابندی ختم کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پابندی8 مسلم اکثریتی ممالک سے امریکا جانے والے مسافروں پر عائد کی گئی تھی۔ مارچ میں مشرق وسطی کے دس ہوائی اڈوں سے براہ راست امریکا جانے والی پروازوں پر بڑی الیکٹرانک مصنوعات مثلاً لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ ساتھ رکھنے پر پابندی کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ اس پابندی سے متاثرہ ہوائی اڈے ابوظہبی، عمان، قاہرہ، کاسابلانکا، دوحہ، دبئی، استنبول، جدہ، کویت سٹی اور ریاض تھے۔

مزید : صفحہ آخر