قطرکے سرکاری نشریاتی اداروں پر سائبر حملہ

قطرکے سرکاری نشریاتی اداروں پر سائبر حملہ

دوحہ(آئی این پی )قطر کے وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال مئی میں سرکاری میڈیا پر سائبر حملہ کیا گیا اور اس حملے میں معاشی ناکہ بندی کرنیوالے عرب ممالک میں سے ایک ملک ملوث ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطری وزیرداخلہ نے دوحہ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال مئی میں سرکاری میڈیا کو نہ صرف ہیک کیاگیابلکہ غلط خبریں اور مواد بھی ویب سائٹس پر رکھا گیا۔ ہیکرزنے قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی ویب سائٹ پر قطری امیرکااسرائیل کیساتھ بہتر تعلقات کابیان جاری کیاتھا۔ قطر اور عرب ممالک کے درمیان کشیدگی کی بڑی وجہ قطری امیرکابیان اور دہشتگردوں اورعسکریت پسندوں کی قطری حمایت ہے۔

مزید : صفحہ آخر