پاناماکیس سے متعلق تبصروں اور ٹاک شوز پر پابندی کیلئے درخواست دائر

پاناماکیس سے متعلق تبصروں اور ٹاک شوز پر پابندی کیلئے درخواست دائر

لاہور(نامہ نگارخصوصی)مختلف ٹی وی چینلز پرپاناماکیس سے متعلق تبصروں اورٹاک شوز پر پابندی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ہے۔یہ درخواست امجد فاروق بسمل ایڈووکیٹ نے سینئروکیل اے کے ڈوگر کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مختلف ٹی وی چینلز پر پاناما لیکس کے حوالے سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ،آئین اور قانون کے تحت زیر سماعت مقدمات پر رائے زنی نہیں کی جا سکتی۔

مزید : صفحہ آخر