معطل کرکٹر شاہ زیب کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر جواب طلب

معطل کرکٹر شاہ زیب کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر جواب طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے میچ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹر شاہ زیب کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وزارت داخلہ اور پی سی بی سے 26 جولائی کو جواب طلب کر لیا ہے۔ شاہ زیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کسی بھی شہری کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے ،سزا کے بغیرکسی کو مجرم قرار دیا جاسکتا ہے نہ اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ شاہ زیب کا نام غیر قانونی طور پر ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے۔شاہ زیب کو اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لئے انگلینڈ جانا ہے۔

معطل

مزید : صفحہ آخر