15سول ججوں کے تبادلوں کے احکامات

15سول ججوں کے تبادلوں کے احکامات

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے 15 سول ججزکے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج مہناز حیات کو راولپنڈی سے خانیوال، یاسمین الیاس کو خانیوال سے راولپنڈی، مہوش شہزادی کو راولپنڈی سے گجرات، کرن نشاط کو لاہور سے راولپنڈی، نوشین طارق کو راولپنڈی سے گوجرانوالہ، سردار کمال الدین افضل کو گوجرانوالہ سے سلانوالی، صوبیہ ترمذی کو ٹیکسلا سے چونیاں، اسماء کنول کو چونیاں سے راولپنڈی، سعدیہ سلطانہ کو شیخوپورہ سے ٹیکسلا، محمد جمشید کو کبیروالا سے دنیا پور، نبیل حیسن کاہلوں کو ملتان سے شیخوپورہ، عفاف اسلم کو بہاولپور سے ملتان، حافظ کاشف لیاقت کو چیچہ وطنی سے لیہ، فیصل نسیم میر سلانوالی سے لاہور اور محمد عرفان کو جھنگ سے لیہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر