ہائیکورٹ کا سبزی منڈی کے 10 دکانداروں کو بے دخل نہ کرنے کا حکم

ہائیکورٹ کا سبزی منڈی کے 10 دکانداروں کو بے دخل نہ کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کوٹ لکھپت سبزی منڈی کے 10 دکانداروں کو بے دخل کرنے سے روک دیا اور ڈی جی ایل ڈی سے 5ستمبر تک جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے یہ عبوری حکم عاصم مجید سمیت متعلقہ دکانداروں کی درخواست پر جاری کیا، درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایل ڈی اے کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں زبردستی دکانیں لینا چاہ رہا ہے، دکانوں اور انکی جگہ کے بدلے معاوضہ بھی نہیں دیا جا رہا لیکن ایل ڈی اے کی طرف سے دکانوں کی بے دخلی کے نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر