محکمہ پولیس کوڈی ایس پیز کی سنیارٹی کا ازسرنوتعین کرنے سے روک دیا گیا

محکمہ پولیس کوڈی ایس پیز کی سنیارٹی کا ازسرنوتعین کرنے سے روک دیا گیا

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے محکمہ پولیس کوڈی ایس پیز کی سنیارٹی کا ازسرنوتعین کرنے سے روکتے ہوئے آئی جی پنجاب کوحکم دیا ہے کہ متاثرہ فریق کو سن کر دوماہ میں معاملہ کا فیصلہ کیا جائے ۔ جسٹس مزمل اخترشبیر نے یہ حکم ڈی ایس پی شفقت ندیم ، شاہد اکرام ، فیصل عباس کھرل ، محمد خلیل ملک ، خالد حسین تارڑ ، ناصرعلی ثاقب اورعمران شریف کی درخواستوں پرجاری کیا ، درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے بعدآئی جی پنجاب نے ان کی 2009ء میں سنیارٹی فکس کردی ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب آئی جی پنجاب کے پاس ڈی ایس پیز کی سنیارٹی کا ازسرنو تعین کرنے کااختیارنہیں ہے۔

مزید : صفحہ آخر