شہباز شریف سے کو ئی ملاقات نہیں ہوئی جسٹس(ر) خلیل الرحمن رمدے کی تردید

شہباز شریف سے کو ئی ملاقات نہیں ہوئی جسٹس(ر) خلیل الرحمن رمدے کی تردید

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف سے اپنی ملاقات کی خبروں کی تردید کی ہے ۔انہوں نے روزنامہ پاکستان سے رابطہ کرکے کہا کہ ان سے میاں شہباز شریف نے ملاقات نہیں کی ،اس حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ تو تین روز سے بیمار پڑے ہیں ۔وزیراعلیٰ کوئی نامحرم نہیں ہیں کہ ان سے ملاقات نہیں ہوسکتی لیکن وزیراعلیٰ ان کے گھر آئے اور نہ ہی ان سے کوئی ملاقات ہوئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کی جھوٹی خبر نشر کرنے کے پیچھے کوئی شرارت کارفرما ہوسکتی ہے ۔

جسٹس(ر) خلیل الرحمن رمدے

مزید : صفحہ آخر