الیکشن کمیشن کے سوا کوئی ادارہ وزیراعظم کو نااہل قرار نہیں دے سکتا،حنیف عباسی

الیکشن کمیشن کے سوا کوئی ادارہ وزیراعظم کو نااہل قرار نہیں دے سکتا،حنیف ...

راولپنڈی(اے این این)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے علاوہ کوئی بھی ادارہ وزیر اعظم کو نااہل قرار نہیں دے سکتا ۔راولپنڈی میں مسلم لیگ(ن)کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں اس لئے وہ کسی بھی صورت میں استعفا نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انتشارپھیلانے والے شیخ رشید اور عمران خان کو آئندہ انتخابات میں شکست دیں گے۔حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان راولپنڈی سے ووٹ لے کر بھاگ گئے جبکہ شیخ رشید بھی علاقے پر توجہ نہیں دے رہے۔پہلے ایک کی ضمانتیں ضبط کرائیں اب دوسرے کی باری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم عوام کی خوشی اور غمی میں برابر کے شریک رہے ہیں اس لئے 2018میں ن لیگ جیتے گی جبکہ یہودی لابی کو شکست ہو گی۔

مزید : صفحہ آخر