اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں 50سال سے کم افرادکے داخلے پر پابندی عائد کردی

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں 50سال سے کم افرادکے داخلے پر پابندی عائد کردی

تل ابیب(این این آئی)اسرائیل نے 50 برس سے کم عمر مسلمانوں پر مسجد الاقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس نے50 برس سے کم عمر مسلمانوں کو مسجد الاقصیٰ جانے سے روکنے کے اعلان کے علاوہ مسجد تک جانے والے تمام راستوں پر میٹل ڈیٹیکٹرز بھی نصب کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ جمعے کے روز پولیس کی بھاری نفری بھی بیت المقدس کے آس پاس تعینات کر دی گئی ۔یروشلم کے مشرقی حصوں میں یہ اقدامات گزشتہ شب اسرائیلی کابینہ کے اس اجلاس کے بعد اٹھائے گئے ، جس میں پولیس کی جانب سے بیت المقدس جانے والے تمام راستوں پر میٹل ڈیٹیکٹرز نصب کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ کابینہ نے اس تجویز کو برقرار رکھتے ہوئے یروشلم کے قدیمی حصے میں سیکیورٹی اقدامات میں اضافے کی منظوری دی۔دوسری جانب فلسطینیوں کا الزام ہے کہ اسرائیلی میٹل ڈیٹیکٹرز نصب کرنے جیسے اقدامات کے ذریعے بیت المقدس پر اپنا قبضہ مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر