نوازشریف نااہل ہونگے اور جیل بھی جائیں گے،فواد چوہدری

نوازشریف نااہل ہونگے اور جیل بھی جائیں گے،فواد چوہدری

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹرفواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کا اہم ترین فیصلہ عدالت عالیہ نے محفوظ کرلیا ہے جو بہت جلد سنا دیا جائے گا،پاپا اور پاپی سب کے دن گنے جا چکے،پارلیمان اور عدالت سے جھوٹ پر جھوٹ بولنے کے باعث نواز شریف پاکستان کو لیڈ نہیں کرسکتے ان کو عدالتی فیصلے سے قبل ہی مستعفی ہوجائیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جمعہ پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن تھا عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ زیادہ دن محفوظ نہیں رہے گا نوازشریف نااہل بھی ہوں گے اور جیل بھی جائیں گے،اب مکمل فیصلہ عدالت نے سنانا ہے یہ فیصلہ زیادہ دیر تک محفوظ نہیں رہے گا دس روز میں فیصلہ جاری ہوجائے گا،نواز شریف کو قوم عدالت اور پارلیمان سے جھوٹ بولنے پر نا اہل ہونگے جس کے پاپ اتنے زیادہ ہوں وہ پاکستان کو لیڈ نہیں کر سکتے پاپا اور پاپی سب کے دن گنے جا چکے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر