نوازشر یف سپر یم کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی مستعفی ہوجائیں‘ چوہدری سرور

نوازشر یف سپر یم کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی مستعفی ہوجائیں‘ چوہدری سرور

لاہور ( آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا کہ نوازشر یف کیلئے بہتر ہوگا وہ سپر یم کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی مستعفی ہو جائیں‘ (ن) لیگ جو مر ضی دعویٰ کر ے انکے پاس عدالتی فیصلہ قبول کر نے کے سواکوئی آپشن نہیں ہوگا ‘جے آئی ٹی اور سپر یم کورٹ میں (ن) لیگ کو اپنی بھر پور صفائی کا موقع ملا مگر انکے پاس کوئی ثبوت ہوتا تو وہ ضرور سامنے لاتی۔گزشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں نے اپنی کر پشن کو بچانے کیلئے سپر یم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کروائیں اور پوری قوم نے دیکھ لیا کہ حکمرانوں کی کر پشن پکڑ ی جا چکی ہے اور نوازشر یف کیلئے بہتر ہو تا وہ پانامہ سیکنڈل آتے ہی اپنے عہدے سے الگ ہوجاتے ۔

مزید : صفحہ آخر