بارشی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا

بارشی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا

لاہور (کامرس رپورٹر)ملک میں بارش برسانیوالی ہواؤں کا مزید ایک سلسلہ داخل ہو گیا جس سے اگلے تین روز کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ہزارہ، میرپورخاص، حیدرآباد ڈویژن ،خیبر پختونخوا، فاٹا، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، کراچی، سبی، ژوب، نصیرآباد ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں میں کشمیر،بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، ہزارہ، میر پور خاص، حیدر آباد ڈویژن میں اکثر مقامات پر جبکہ فاٹا، خیبرپختونخو، ڈی جی خان، ملتان،ساہیوال، بہاولپور ، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد ،کراچی، سبی، ژوب، نصیرآباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلا دھار بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آکباد، راولپنڈی ڈویڑن میں اکثر مقامات پر جبکہ فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، میر پور خاص ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں تاہم لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال اور حیدر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

مزید : صفحہ آخر