بجلی کی ڈیمانڈمیں اضافہ، شارٹ فال ساڑھے 6ہزار میگاواٹ سے بھی بڑھ گیا

بجلی کی ڈیمانڈمیں اضافہ، شارٹ فال ساڑھے 6ہزار میگاواٹ سے بھی بڑھ گیا

لاہور (کامرس رپورٹر)بجلی کی ڈیمانڈ مزید بڑھ گئی جس سے شارٹ فال بڑھ کر ساڑھے چھ ہزار میگاواٹ سے بھی تجاوز کر گیا ۔ ملک میں مون سون بارشوں کے باعث ہونے والے حبس کی وجہ سے بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے ۔دوسری جانب جن علاقوں میں بارش ہوئی وہاں ترسیلی نظام متاثر ہوا اور درجنوں فیڈرز و گرڈز ٹرپ کر گئے ۔ جس کی بحالی بارش رکنے کے بعد کی گئی ۔ گزشتہ روز بڑے شہروں میںآٹھ سے دس گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں میں بارہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں سولہ گھٹنے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔

مزید : صفحہ آخر