دو ہسپتالوں سے تنخواہ لینے پر ڈاکٹر عمار یوسف کیخلاف کارروائی شروع

دو ہسپتالوں سے تنخواہ لینے پر ڈاکٹر عمار یوسف کیخلاف کارروائی شروع

لاہور(جنرل رپورٹر)مطالبات کی منظوری کیلئے دوسروں کو ہدف تنقید بنانیوالی وائے ڈی اے کا اپنا لیڈر ہی فراڈ میں ملوث نکلا، بیک وقت دو ہسپتالوں سے تنخواہ لینے پر محکمہ صحت نے کارروائی شروع کر دی، ڈاکٹر عمار یوسف کا کہنا ہے یہ معاملہ پرانا ہے۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال کے وائے ڈی اے رہنما ڈاکٹر عمار یوسف دو ہسپتالوں سے مبینہ طور پر تنخواہ لیتے رہے، ڈاکٹر عمار یوسف 3 مارچ 2015 سے 5 مارچ 2017 تک کوٹ خواجہ سعید ہسپتال سے ایڈہاک میڈیکل افسر کی تنخواہ لیتے رہے ہیں، اسی دوران وہ لاہور جنرل ہسپتال سے پی جی ٹرینی کی یکم جنوری 2015 سے 31 دسمبر 2016 تک کی ماہانہ تنخواہ لیتے رہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ڈبل تنخواہ لینے پر کارروائی شروع کر دی۔

مزید : صفحہ آخر