کراچی ،ٹریفک حادثہ میں 3 خواتین سمیت 8 افراد زخمی

کراچی ،ٹریفک حادثہ میں 3 خواتین سمیت 8 افراد زخمی

کراچی( آن لائن)سپرہائی وے کے قریب ٹریفک حادثہ ،تین خواتین سمیت 8افرادزخمی ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح نیشنل ہائی وے گھگرکے قریب ٹریفک حادثے کے دوران 3خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ،جنہیں طبی امدادکے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیاگیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ 2گاڑیوں کے درمیان تیزرفتاری کے باعث ہوا۔اوردونوں گاڑیوں کے ڈرائیورفرارہونے میں کامیاب ہوگئے جنہیں جلدگرفتارکرلیاجائے گا۔

مزید : صفحہ آخر