بیرونی قوتوں کی شہ پر خطہ میں بالادستی کا بھارتی خواب پورا نہیں ہوگا: عبدالرحمٰن مکی

بیرونی قوتوں کی شہ پر خطہ میں بالادستی کا بھارتی خواب پورا نہیں ہوگا: ...

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) دفاع پاکستان کونسل و جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ بیرونی قوتوں کی شہ پر خطہ میں بالادستی کا بھارتی خواب پورا نہیں ہو گا۔ بھارت پاکستانی حکمرانوں کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھا کر کنٹرول لائن پر جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے۔ حکومت کسی قسم کے بیرونی دباؤ کا شکار نہ ہو۔ ملکی و قومی سلامتی کے تقاضو ں کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دی جائیں۔بی جے پی سرکار کشمیر میں آر ایس ایس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ کشمیریوں کی نسل کشی کیلئے ہر حربہ اختیا رکیا جارہا ہے۔ قیام پاکستان سے قبل کشمیریوں نے الحاق پاکستان کاا علان کیا ‘ آج بھی وہ اسی بات پر قائم رہتے ہوئے قربانیاں و شہادتیں پیش کر رہے ہیں۔ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ اور بعد ازاں کارکنان و ذمہ داران کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت پچھلے ستر برسوں سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ پرامن مظاہرین پر پیلٹ گن کے چھرے برسانے اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال جیسی مذموم حرکتیں کی جارہی ہیں تاہم اس کے باوجود کشمیری ہندوستانی فوجیوں کی سنگینوں کے سائے تلے پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں۔ کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی مدد ضروری ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بھارتی ظلم و بربریت سے نجات دلانے کیلئے کشمیریوں کی عملی مدد کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھار ت مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے ۔ پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اورالزام تراشیاں پاکستان کیخلاف کی جارہی ہیں۔حکومت کو بیرونی دباؤ کا شکار ہو کر انڈیا سے دوستانہ رویے پروان چڑھانے کی بجائے اس کی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔عبدالرحمن مکی نے کہاکہ نماز، روزہ، حج اور زکوٰۃ کی طرح سیاست، معیشت و معاشرت سمیت مسلمانوں کا ہر عمل قرآن و سنت کے مطابق ہونا چاہیے۔ لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے اسلامی ممالک اس جانب رجوع نہیں کر رہے اوراسی وجہ سے مسلم ممالک کے حکمران غیراللہ کی غلامی میں مبتلا ہیں۔

مزید : صفحہ آخر