ہائیکورٹ: میونسپل کارپوریشن کے 45برطرف ملازمین کی بحالی، 5ماہ کی تنخواہیں ادا کرنے کا حکم

ہائیکورٹ: میونسپل کارپوریشن کے 45برطرف ملازمین کی بحالی، 5ماہ کی تنخواہیں ادا ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے میونسپل کارپوریشن کے45 برطرف ملازمین کوبحال کرتے ہوئے 7یوم میں 5ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کاحکم دے دیا جبکہ سیکرٹری بلدیات سمیت دیگرفریقین کوجواب کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کو دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کر کے13ستمبر کو سماعت کے لئے لگانے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس امین الدین خان نے یہ عبوری حکم سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ و ٹاؤن سٹاف یونین کے صدر محمد تنویر اکرم بٹ کی درخواست پرجاری کیا۔45 درخواست گزاروں کی جانب سے محمد طاہر خان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزارعرصہ دراز سے لاہور میونسپل کارپوریشن میں ڈیلی ویجز ملازمین کی حیثیت سے کام کررہے تھے لیکن حکومت نے مستقل نہیں کیا۔

مزید : صفحہ آخر