عمرانخان نا اہلی اور غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت25جولائی کو ہوگی ،نوٹس جاری

عمرانخان نا اہلی اور غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت25جولائی کو ہوگی ،نوٹس جاری

اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ کا چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی اور غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 25جولائی کو کرے گا، فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق عمران خان کی نااہلی اور غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کیلئے منگل25جولائی کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے، کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کرے گا، رجسٹرار سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں اور عمران خان کو مقدمہ میں ثبوت پیش کرنے کیلئے یادہانی نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے، عمران خان کو گزشتہ سماعت پر کاغذات پیش کرنے کیلئے آخری مہلت دی گئی تھی ،رجسٹرار آفس نے عمران خان کو فیصلے کی کاپی بھی بھیج دی ہے۔

عمران نا اہلی کیس

مزید : صفحہ اول