نواز شریف نے ملک کو یرغمال بنا لیا

نواز شریف نے ملک کو یرغمال بنا لیا
 نواز شریف نے ملک کو یرغمال بنا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی ذات کیلئے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز اپنے احتساب کو استحصال قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس احتساب کو نہیں مانتے، نواز شریف کی ان باتوں نے صورت حال کو مزید گھمبیر بنادیا ہے، انہوں نے اپنی ذات کے لیے پورے ملک کویرغمال بنایا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کا ہر ادارہ مفلوج ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو جمہوریت کی خاطر استعفیٰ دے دینا چاہئے، نواز شریف وزیراعظم ہیں، اگر جمہوریت یا ان کی حکومت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں تو کھل کر بولیں،کون ہے جو کٹھ پتلیاں ہلارہا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -