وزیر اعظم کے بچنے کا کوئی راستہ نہیں

وزیر اعظم کے بچنے کا کوئی راستہ نہیں
 وزیر اعظم کے بچنے کا کوئی راستہ نہیں

  

کراچی( آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے نواز شریف کے پاس اداروں کو ذلیل کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے ۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ نواز شریف نے اداروں کو بین الا قو امی سطح پر ذلیل کیا ہے لہٰذا ان کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ پاناما کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہورہی ہے، ساری چیزیں سب کے سا منے موجود ہیں، میں اور کیا کہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ نواز شریف کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، نواز شریف کی نااہلی یا معاملہ ٹرائل کور ٹ میں معاملہ بھجوانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔ ملکی سیاست میں آئندہ کیا ہونیوالا ہے اس بارے میں مجھے کیسے پتہ ہوگا میں کوئی جاد و گر نہیں ہوں۔نواز شریف کی حب الوطنی سے متعلق سوال پر ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا نواز شریف نے کارگل کی جنگ کو مس ایڈونچر قر ار دیتے ہو ئے کہا تھا کہ میں ان کے ایڈونچر میں شامل نہیں ہوں۔ جس نے ایسی بات کی ہو اس کے بارے میں کیا کہا جاسکتا ہے۔اپنی بہن کے گھر نیب اہلکاروں کے چھاپے سے متعلق ڈاکٹر عاصم نے کہا وہ اس معاملے کے ذریعے مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کررہے بلکہ نیب کررہا ہے۔چیئرمین نیب نے ادارے میں غنڈے اور بدمعاش بھرتی کررکھے ہیں۔

مزید : صفحہ اول