سپریم کورٹ عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ دیگی

سپریم کورٹ عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ دیگی
 سپریم کورٹ عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ دیگی

  

اسلام آباد(آن لائن )آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئر مین اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے بھرپور امید کرتاہوں کہ سپریم کورٹ عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ دے گی ، عوام کی نظریں ہمیشہ کی طرح اب بھی سب سے بڑی عدالت پر لگی ہیں اور اعلیٰ عدلیہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے فیصلہ دے کر پاکستان اور ادارے کی بالادستی برقرار رکھے گی، اپنی پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا پانامہ کیس شریف فیملی کیلئے قسمت کی مار ہے ، عوام اب جان چکے ہیں نواز شریف اسمبلیوں میں کچھ اور بولتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے،، ایس ای سی پی کے چیئر مین کی گرفتاری خوش آئندہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ پانامہ معاملے میں جو جو شخص ملوث ہے وہ ضرور قانون کی گرفت میں آئے گا، نواز شریف کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے کہ وہ اپنے عہدے پر قائم رہیں اور ان کیلئے بہتر یہی ہے کہ سپریم کورٹ انہیں گھر بھیجے وہ ابھی مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں۔

مشرف

مزید : صفحہ اول