ظفرحجازی کے سارے غلط کاموں کی سرپرستی خود حکومت کر رہی ہے ،خورشید شاہ کا الزام

ظفرحجازی کے سارے غلط کاموں کی سرپرستی خود حکومت کر رہی ہے ،خورشید شاہ کا ...

اسلام آباد(ا ے این این ) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے کہاہے کہ ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں گرفتار چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی طرف داری اس بات کی دلیل ہے کہ سارے غلط کام کی سرپرستی خود حکومت کررہی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ظفر حجازی کی گرفتاری ان کے جرائم میں ملوث ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے لیکن یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ چودھری شوگر مل کے ریکارڈ میں ہونے والی ٹمپرنگ کے پیچھے کس کا ہاتھ اور کون فائدہ کون اٹھارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ظفر حجازی کا جرم ثابت ہونے پر محکمانہ کارروائی بھی ہونی چاہئے تھی لیکن انتہائی افسوس اور قابل مذمت امر یہ ہے کہ ادارے اپنا کردار فراموش کرچکے ہیں اور اداروں کے حصے کے کام بھی عدالتوں کو کرنے پڑرہے ہیں جبکہ ایک مجرم کی طرف داری بھی اس بات کی دلیل ہے کہ ظفر حجازی کے سارے غلط کاموں کی سرپرستی خود حکومت کررہی ہے۔

خورشید شاہ

مزید : صفحہ اول