کراچی: رینجرز کی غیر معمولی نفری تعینات ، ٹریفک کنٹرول بھی سنبھال لیا

کراچی: رینجرز کی غیر معمولی نفری تعینات ، ٹریفک کنٹرول بھی سنبھال لیا

کراچی(سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں)کراچی میں رینجرز کی غیر معمولی نفری تعینات کردی گئی، اہلکاروں نے ٹریفک کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔ وی آئی پی موومنٹ یا کی ہنگامی صورتحال کی ریہرسل کی گئی۔ذرائع کے مطابق ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے عبدالستار ایدھی انٹر یکنس سے غریب آباد لیاری انٹرچینج تک رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ میٹرک بورڈ آفس کے عبدالستار ایدھی انٹریکنس پر اورنگی سے آنیوالی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا صرف جانیوالی ٹریفک کیلئے انٹریکنس کو کھولا گیا ہے۔ دوسری جانب ناظم آباد لائسنس برانچ سے لے کر غریب آباد لیاری انٹر چینج تک رینجرز کی غیر معمولی نفری تعینات ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے شہر میں کسی وی آئی پی موومنٹ کی آمدکا امکان ہے ، پا پھر شہر میں ہائی سکیوررٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ادھرڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے شہر قائد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر معمور افسروں اور اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے گلشن اقبال، بہادر آباد اور پی آئی بی کالونی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈ ی جی رینجرز نے ڈیوٹی پر معمور افسروں اور اہلکاروں سے ملاقاتیں کی۔ اس دوران ڈی جی رینجرز کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔ ڈی جی رینجرز نے شہر میں سکیورٹی صورتحال اور اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کیے گئے اقدامات کو سراہا اور انہیں مزید مؤثر بنانے کی ہدا یات جاری کیں۔

مزید : صفحہ اول