وزیراعظم کی نا اہلی کا سوچا نہ ہی اجلاس میں کوئی بحث ہوئی،خواجہ آصف

وزیراعظم کی نا اہلی کا سوچا نہ ہی اجلاس میں کوئی بحث ہوئی،خواجہ آصف

اسلام آباد (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے عدلیہ اور کیس کی سچائی پر اعتماد ہے ،وزیراعظم کی نا اہلی کا سوچا نہ ہی اجلاس میں اس پر کوئی بحث ہوئی۔ نئے وزیراعظم کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔ ایسے حالات میں پارٹیاں ٹوٹنے کا دور پرانا ہو چکا، اب سیاستدانوں میں پختگی آ چکی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگومیں انکا مزید کہنا تھا میرے وزیراعظم بننے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ،میڈیا قیاس آرائیاں کرتا رہتا ہے ہماری پارٹی نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کر تی ہے، سیاسی جماعتوں کا ٹوٹنا پرانی بات ہے، اب سیاستدانوں میں پختگی آئی ہے ہم 2018ء میں بھی نواز شریف کی قیادت میں انتخابات میں حصہ لیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں قانونی ماہرین سے کیس بارے بات ہوتی ہے ہمارے ہاتھ صاف ہیں اور ہم سرخرو ہوں گے پارٹی میں نہ تو کوئی بحث ہوئی ہے نہ ہی ایسی کسی چیز پر تبصرہ کیا گیا نہ کوئی وزیراعظم کا امیدوار ہے ہمیں عدلیہ پر اور اپنے کیس کی سچائی پر اعتماد ہے۔

خواجہ آصف

مزید : صفحہ اول