محکمہ خزانہ نے اورنج ٹرین کیلئے جاری 10ارب روپے واپس مانگ لئے

محکمہ خزانہ نے اورنج ٹرین کیلئے جاری 10ارب روپے واپس مانگ لئے

لاہور (جنر ل ر پو رٹر )محکمہ خزانہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ سے اورنج لائن منصوبے کے لئے جاری کر دہ دس ارب روپے واپس مانگ لئے۔ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے اورنج لائن منصوبے کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو دس ارب روپے بریج فنانسنگ کے لئے جاری کئے تھے لیکن اب محکمہ خزانہ نے اورنج ٹرین کے لیے قرضہ ملنے پر یہ گرانٹ واپس مانگ لی ہے ، محکمہ ٹرانسپورٹ کو اس حوالے سے ایک خط لکھ دیا گیا ہے۔جس میں محکمہ خزا نہ نے سیکرٹر ی ٹرا نسپو رٹ سے کہا ہے جب انہیں اتنی ما لیت کی گرا نٹ مل گئی ہے تو محکمہ سے حا صل کئے گے دس ارب رو پے کے فنڈز واپس کر د ئیے جا ئیں ۔اس حوالے سے سیکرٹری ٹرا نسپو رت کا کہنا ہے کہ ابھی خط مو صو ل نہیں ہوا، وصو ل ہو نے پر جو بھی حکم آیا قانو ن کے مطا بق عمل کر ئیں گے۔

محکمہ خزانہ

مزید : صفحہ اول