جے آئی ٹی پر تحفظات ڈھکی چھپی بات نہیں،تمام ثبوت عوام کے سامنے لائیں گے :مریم اورنگزیب

جے آئی ٹی پر تحفظات ڈھکی چھپی بات نہیں،تمام ثبوت عوام کے سامنے لائیں گے :مریم ...

اسلام آباد(آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس طرح احتساب نہیں استحصال ہوتا ہے،پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک و آئین کے مطابق ہوگا فیصلے کو تسلیم کریں گے،جے آئی ٹی پر تحفظات ڈھکی چھپی بات نہیں اور تمام ثبوت پاکستان کے عوام کے سامنے آئیں گے، عدالتوں سے مفرور پی ٹی آئی چیئرمین پاکستانی عوام کے منتخب وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک کے آئین اور قانون کے مطابق ہوگا،اگر اس طرح کا احتساب ہو گا تو وہ ا حتساب نہیں استحصال ہو گا ، والیم 10سپریم کورٹ میں کھل گئی اب مسلم لیگ ن کو بھی ملنی چاہیے ہر چیز کو پاناما کیساتھ نہ جوڑاجائے، چودھری نثار وزارت داخلہ میں چوبیس چوبیس گھنٹے کام کرتے رہے۔ چودھری نثار علی خان مسلم لیگ ن کے سپاہی ہیں یہ تاثر غلط ہے کہ وہ پارٹی سے ناراض ہیں اور وزیراعظم نواز شریف وزیر داخلہ کی بہت عزت کرتے ہیں، وہ کہیں بھی نہیں جا رہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے وہ روایت شروع کر دی کہ احتساب سے کوئی مستثنیٰ نہیں ہے، نواز شریف کے بچے نان ٹیکس ریزیڈنٹس ہے وزیر اعظم کے بچے عالمی قوانین کے مطابق اپنا کام کر رہے ہے ملک کے تین بار منتخب ہونیوالے وزیر اعظم ایک پائی کی کرپشن اور کک بیکس میں ملوث نہیں۔پاناما کیس میں پیش کردہ شریف فیملی کی تمام دستاویزات تصدیق شدہ ہیں اور جے آئی ٹی رپورٹ بد دیانتی پر مبنی ہے جبکہ نواز شریف کا مقصد احتساب کی روایت شروع کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا مقصد پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور سی پیک کی تکمیل ہے، لواری ٹنل کا فیتہ کٹنے پر عمران خان کومبارکباد دیتی ہوں۔وزیر مملکت نے کہا کہ بنی گالہ میں جھوٹا تماشا لگانے کا عوام پر کوئی اثر نہیں لہٰذا نہ صرف اس تما شے اور جھوٹ کے بازار کو ختم ہونا چاہیے بلکہ سب کو سپریم کورٹ کے فیصلہ کا انتظار کرنا چاہیے۔

مزید : صفحہ اول