پاناما کیس کافیصلہ حق میں یا خلاف آنے پر تحریک انصاف نے مستقبل کی حکمت عملی طے کرلی

پاناما کیس کافیصلہ حق میں یا خلاف آنے پر تحریک انصاف نے مستقبل کی حکمت عملی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(شہزاد ملک سے) تحریک انصاف کی قیادت نے طے کر لیا کہ پاناما کیس میں اگر فیصلہ پی ٹی آئی کے خلاف آیا تو اس کو تسلیم کرنے کیساتھ ساتھ اس کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر نہ صرف اس کو چیلنج کیا جائے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں مسلم لیگ(ن) کے خلاف احتجاج کیا جائے گا اور اگر فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آیا تو پھر بھرپور جشن منا یا جائے گا ،تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے کو سامنے رکھ کر آئندہ کیلئے حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے کارکنوں کو ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے ذہنی طور پر مکمل تیار رہنے کی ہدایت جاری کردی ۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان کے زیر صدارت بنی گالہ میں ہونیوالے اجلاس میں طے کیا گیا کہ اگر فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آیا تو ملک بھر میں جشن و یوم تشکر منانے کیساتھ ساتھ تقاریب منعقد کر کے عدلیہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جبکہ حکمران جماعت کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کے تحفظ کیلئے خصوصی پلان مرتب کر لیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں راولپنڈی اسلام آبادکی متعلقہ تنظیموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -