نواز شریف نے اداروں کو دھمکیاں دیں،قمر زمان کائرہ

نواز شریف نے اداروں کو دھمکیاں دیں،قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اداروں کو دھمکیاں دیں،عدالت نے توہین آمیز گفتگو کا نوٹس لینے کی بجائے نواز شریف کو اسی مقدمے میں نمٹانے کا فیصلہ کرلیا ہوگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی گفتگو توہین عدالت پر مبنی تھی لیکن عدالت نے سمجھا ہوگا کہ انہیں الگ سے توہین عدالت کا نوٹس نہ دیا جائے بلکہ اسی مقدمے میں ہی نمٹا دیا جائے۔ نواز شریف نے جو دھمکیاں دیں وہ حکمران وقت کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں، انہوں نے کہا کہ پاناما عملدر آمد کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد تاریخ نے اعلی عدلیہ کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری ڈال دی ہے پہلے بھی عدالتوں کے پاس کئی مواقع آئے لیکن وہ اس طرح استعمال نہیں ہوپائے بلکہ بعض اوقات تو یہ مواقع غلط استعمال ہوئے۔ انہوں نے چترال میں لوای ٹنل کے افتتاح کے موقع پر توہین پر مبنی گفتگو کی لیکن ہمارا خیال ہے کہ عدالت نے سمجھا ہو گا کہ انہیں توہین کا نوٹس نہ دیا جائے بلکہ مین نوٹس میں ہی نمٹا دیا جائے۔قمر زمان کائرہ نے کہا یہ پوچھتے ہیں کہ ہم پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے، آپ پر 1993 سے موٹروے میں پیسے کھانے کا الزام ہے، نندی پور، این سی بی ، میٹرو بس ، موٹروے کے سینکڑوں ارب روپے کھانے کا الزام ہے۔

کائرہ

مزید : صفحہ اول