کاہنہ کاچھا فلائی اوور پر کنٹینر نے 2افراد کو کچل دیا

کاہنہ کاچھا فلائی اوور پر کنٹینر نے 2افراد کو کچل دیا
کاہنہ کاچھا فلائی اوور پر کنٹینر نے 2افراد کو کچل دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کاہنہ کاچھا فلائی اوور پر کنٹینر نے 2افراد کو کچل دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ کاچھا فلائی اوور پر تیز رفتار کنٹینر نے 2افراد کو کچل دیا جس کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد سٹرک کنارے کھڑی ٹرالی کا ٹائر تبدیل کر رہے تھے کہ کنٹینر ڈرائیور نے انہیں کچل دیا اور پھر فرار ہو گیا ۔ دونوں افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جن میں ایک ٹرالی کا ڈرائیور اور دوسرا ہیلپر تھا ۔

پولیس نے کنٹینر کو قبضے میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ کنٹینر ڈرائیور کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں