اقربا پروری سے نا خوش وائٹ ہاﺅس ترجمان شان سپائسر عہدے سے مستعفی

اقربا پروری سے نا خوش وائٹ ہاﺅس ترجمان شان سپائسر عہدے سے مستعفی
اقربا پروری سے نا خوش وائٹ ہاﺅس ترجمان شان سپائسر عہدے سے مستعفی

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدرنے جب سے عہدہ سنبھالا ہے تب سے امریکی ایوانوںمیں اقربا پروری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور اسی اقربا پروری سے تنگ آئے وائٹ ہاﺅس کے ترجمان شان سپائسر نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وال سٹریٹ کے فنانسر اور اپنے پرانے دوست انتھونی سکارا موکی کو نیا کمیونیکیشن ڈائریکٹر تعینات کیا ہے۔ وائٹ ہاﺅس کے ترجمان شان سپائسر اس تعیناتی سے نا خوش تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفا دے کر معاملات سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

استعفا دینے کے بعد فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے شان سپائسر نے کہا کہ سکارا موکی کی تعیناتی کے بعد وائٹ ہاﺅس کے باورچی خانی میں بہت کچھ پکنا شروع ہو جائے گا اس لیے بہتر یہی تھا کہ میں کنارہ کشی اختیار کر لیتا۔استعفا دینے کے باوجود شان سپائسر نے اپنے باس ٹرمپ کی حمایت کی اور کہا کہ ٹرمپ میڈیا کو جانبدار قرار دینے میں حق بجانب ہیں کیونکہ وہ خود بھی میڈیا کے رویے سے عاجز تھے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں